اردو ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Favicon of Wikipedia اردو ویکیپیڈیا
Wikipedia-logo-v2-ur.png
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف کا منصوبہ
دستیاب اردو
صدر دفتر میامی
مالک ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانی اردو ویکیپیڈیا کے رضاکار
ویب سائٹ ur.wikipedia.org
تجارتی نہیں
اندراج اختیاری
آغاز 27 جنوری 2004؛ 15 سال قبل (2004-01-27)

اردو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا اردو نسخہ ہے۔ جس کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا۔[1][2] نومبر 2019 سے اردو ویکیپیڈیا میں 149,865 مضامین، 103,209 مندرج صارفین اور 10,110 فائلیں ہیں اور یہ 50واں بڑا ویکیپیڈیا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور ایک کثیر اللّسانی دائرۃ المعارف کے طور پر مئی 2001ء میں متعارف کرایا گیا۔ دسمبر 2007ء تک تقریباً 92 لاکھ 50 ہزار مضامین 253 زبانوں میں ویکیپیڈیا کی زینت بن چکے تھے۔

اردو ميں ویکیپیڈیا کا آغاز پوری دنیا میں 27 جنوری 2004ء میں ہوا؛ اور پہلا با قاعدہ مضمون 5 مارچ 2004ء کو لکھا گیا۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا کو اردو تحریر کے خط میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اب یہ مسئلہ اب بڑی حد تک حل ہو چکا ہے؛ بعض معاملات ہنوز حل طلب ہیں۔ اردو کو فارسی-عربی خط میں تحریر کیا جاتا ہے، جو دائیں-سے-بائیں تحریر ہونے والا نظام ہے؛ جس کے نتیجے میں صارفین کو بعض اوقات اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزروں کو اردو کے حساب سے ترتیب دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

اس وقت اردو ویکیپیڈیا "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" کا خط استعمال کرتا ہے، جس کو بی بی سی کی جانب سے بی بی سی کی اردو سروس کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا – اور مفت تقسیم کیا گیا۔[3] اس خط کو بنیادی طور پر مضامین کے سانچے اور سرخیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نیوی گیشن لنکس کے لیے ٹائمز نیو رومن کا اردو تنوّع استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں خطوط خطِ نسخ کی متنوّع اشکال ہیں۔

اس کے علاوہ پیچیدہ خطِ نستعلیق کی بعض پاکستانی متنوّع اشکال کو بھی معاونت صرف ثانوی انتخاب کے طور پر سی ایس ایس کی class زمرہ بندی میں فراہم کی جاتی ہے – یعنی کہ اگر مجوّزہ خط کلائنٹ سسٹم میں نہیں پایا جاتا ہے، تو خطِ نستعلیق کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اردو میں ویکیپیڈیا انٹرفیس اور پراجیکٹ سے متعلّق معلومات کے صفحات کا ترجمہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ تدوین کرنے سے متعلّق بعض صفحات کا ترجمہ ہو چکا ہے۔جس نے ہزاروں صارف شب و روز بہتری لانے میں مصروف ہے

سنگ میل[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "کراچی میں وکی پیڈیا صارفین کا تاریخی اجلاس" (Urdu زبان میں)۔ Karachi: Karachi Updates۔ اکتوبر 19, 2009۔ مورخہ اپریل 30, 2014 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23۔
  2. "Wikipedians meetup in Pakistan" (Urdu زبان میں)۔ Karachi: News Urdu۔ اکتوبر 19, 2009۔ مورخہ اکتوبر 23, 2009 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-10-23۔
  3. "BBC Urdu - صفحۂ اول"۔ Bbc.co.uk۔ 1970-01-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-28۔
  4. دس ہزاری ہدف کی تکمیل پر مبارکباد
  5. ویکیپیڈیا:پچاس ہزاری جشن
  6. ویکیپیڈیا:ایک لاکھ مضامین

بیرونی روابط[ترمیم]